اتحاد ایئر ویز ٹوکیو کیلئے بوئنگ 787 ڈریم لائنر کی پرواز شروع کرے گا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء)اتحاد ایئر ویز نے یکم دسمبر2016سے ابوظہبی تا ٹوکیو کے روٹ کیلئے اپنی سروس کو اپ گریڈ کرتے ہوئے لگژری اور آرام دہ بوئنگ 787ڈریم لائنر آپریٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٬کشادہ اور آرام دہ طیارہ ابوظہبی تا ٹوکیو روٹ کیلئے ایئر بس340کی جگہ لے گا ٬اتحاد ایئر ویز کی جانب سے اس روٹ پربو ئنگ 787 ڈریم لائنرآپریٹ کرنے کا مقصد مسافروں کو سہولت فراہم کرنا ہے ۔

اتحاد ایوی ایشن گروپ کے چیف اسٹریٹجی و پلاننگ افسر Kevin Knight, کا کہنا ہے کہ ٹوکیو کیلئے بوئنگ 787 ڈریم لائنرآپریٹ کرنے سے اتحاد ایئر ویز کیلئے جاپان کی اہمیت واضح ہوتی ہے٬اس کشادہ اور آرام دہ طیاروں کی پرواز کے نتیجے میں ابو ظہبی سے ٹوکیو جانے والے مسافرسفر کے نئے اور خوشگوار تجربے سے روشناس ہوسکیں گے٬بوئنگ 787 ڈریم لائنرایک انتہائی بہترین طیارہ ہے اور اس روٹ پر اس کے آپریٹ ہونے سے ابوظہبی تا ٹوکیو روٹ کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ایئر کی دوران پرواز مہمان نوازی٬آن بورڈ شیف٬فوڈ اینڈ بیورریجز منیجرز اور فلائننگ نینیز نے ہماری پوزیشن کو انتہائی بہتر بنا دیا ہے٬اتحاد ایئر ویز کے تھری کلاس بوئنگ 787 ڈریم لائنرمیں مجموعی طور پر 235نشستیں ہیں جس میںسے 8فرسٹ کلاس سوئٹس ٬ 28بزنس اسٹوڈیوز اور199کانومی اسمارٹ کلاس کی نشستیں شامل ہیں٬فرسٹ کلاس سوئٹس میں مسافروں کو 24انچ ایل ای ڈی مانیٹر کی سہولت کے ساتھ ساتھ ذاتی وارڈروب٬ریفریشمنٹ کیبنٹ٬پروفیشنلز آن بورڈ شیف سمیت دیگر سہولیات حاصل ہونگی٬بزنس کلاس میں مسافروں کو براہ راست اپنی نشستوں تک رسائی کے ساتھ ساتھ بیڈ٬18انچ پرسنل ٹچ اسکرین ٹی وی سمیت کھانے میں تین مین کورس آئٹم کی سہولت حاصل ہوگی٬اکانومی کلاس میں مسافروں کو 11.1انچ پرسنل ٹی وی مانیٹر سمیت دیگر سہولیات حاصل ہونگی٬اتحاد ایئر ویز کا ڈریم لائنر فلیٹ جدید پینا سونک eX3 انٹر ٹینمنٹ سسٹم سے لیس ہے ٬اس طیارے میں مکمل موبائل و وائی فائی سروس کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ ہر نشستوں پر یو ایس بی اور پاور پوائنٹس بھی فراہم کئے گئے ہیں٬اتحا د ایئر ویز نے جاپان کیلئے اپنے آپریشنز کا آغاز یکم فروری2010میں کیا تھا ۔