سندھ ہائی کورٹ٬ 24ایکڑ زمین پر ملکیت کے دعویدار کی درخواست مسترد ٬زمین پر قبضہ ختم کرانے کا حکم

ہم سندھ حکومت میں بیٹھے ہیں یہاں سب چلتا ہے٬خالی زمین کو گوٹھ ڈکلیئر کردیا گیااور الاٹمنٹ پر الاٹمنٹ جاری کی گئی٬چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے گلستان جوہر میں 24ایکڑ زمین پر ملکیت کے دعویدار کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ سیل کو زمین پر قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں گلستان جوہر بلاک 6میں 24ایکڑ زمین پر قبضے سے معاملے کی درخواست کی سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست گذار کی جانب سے ملکیت کو دعوے کو مسترد کرتے ہوئے 2لاکھ جرمانہ عائد کردیا جبکہ اینٹی انکروچمنٹ سیل کو زمین پر سے فوری قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا ہے ۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ہم سندھ حکومت میں بیٹھے ہیں یہاں سب چلتا ہے ۔خالی زمین کو گوٹھ ڈکلیئر کردیا گیااور الاٹمنٹ پر الاٹمنٹ جاری کی گئی۔سندھ میں مختیار کار کو دس روپے دو جو چاہو لکھ کر دے دیگا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں اصل الاٹیزکو قبضہ دیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :