دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں٬ وزیراعلیٰ سندھ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ٹیلیفون

منگل 25 اکتوبر 2016 16:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتیں٬ سندھ حکومت کسی بھی کام کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری سے ٹیلی فون پرکوئٹہ میں دہشت گردحملے میں انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا۔ن کا کہناتھاکہ سندھ حکومت اس مشکل وقت میں بلوچستان حکومت کے ساتھ ہے٬ ہمیں دہشت گردوں کے خلاف مل کر لڑنا ہے۔