کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج کے شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے ٬جن کی میتیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روانہ کردی ۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ٬ وزیراعلیٰ بلوچستان ثنااللہ زہری ٬ ڈی جی آئی ایس آئی اور آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر شہید اہلکاروں کو سلام پیش کیا گیا۔گزشتہ رات دہشت گردوں کے حملے میں پولیس ٹریننگ کالج میں زیر تربیت 60سے زائد اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :