پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ٬ مبینہ طور پر پھندا ڈال کر خود کشی کی ‘ پولیس

22سالہ عائشہ اٹک کی رہائشی تھی ٬ سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کیلئے ٹرائل دینے آئی تھی ٬ لاش پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی گئی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل سے لڑکی کی لاش برآمد ہوئی ہے ٬ 22سالہ عائشہ اٹک کی رہائشی تھی ٬ سپورٹس کی بنیاد پر داخلے کے لئے ٹرائل دینے آئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر 5سے عائشہ نامی لڑکی کی لاش ملی ہے جس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ 22سالہ عائشہ اٹک کی رہائشی تھی جو سپورٹس کی بنیاد پر پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے ٹرائل دینے آئی تھی تاہم ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوتا ہے کہ لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی ہے ۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ عائشہ فرقان پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل نمبر پانچ میں اپنی کزن کیساتھ رہائش پزیر تھی ۔پولیس نے لاش قبضے میں پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دی اور تمام حوالوں سے تفتیش شروع کر دی ہے ۔