وزیر اعظم کا سول ہسپتال کوئٹہ کا دورہ٬ پولیس ٹریننگ کالج حملے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف اور وفا قی وزیر د اخلہ چوہد ری نثا ر علی خان کوئٹہ پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کی شب کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کا لج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف اور وفا قی وزیر د اخلہ چوہد ری نثا ر علی خان تما م تر مصروفیا ت تر ک کر کے منگل کے روز خصوصی طیارے میں کوئٹہ پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ ائیر پورٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ٬ صوبا ئی وزراء میر سر فراز بگٹی ٬رحمت صا لح بلوچ ٬سردار اسلم بزنجو ٬ عبد ا لرحیم زیار ت وال٬ میر مجیب الرحمن محمد حسنی اراکین اسمبلی میر عا صم کر د گیلو ٬سردار صا لح بھوتا نی ٬چیف سیکر ٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ اور دیگر اعلی حکام نے انکا استقبا ل کیا ۔وریر اعظم نے سول ہسپتال کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیا دت کی اس موقع پر سیکورٹی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :