وزیر اعظم کی زیر صدارت گورنر ہاوس بلوچستان میں اجلاس ٬کوئٹہ میں دو ماہ کے اندر دہشتگردی کے دو اہم واقعات بارے غور ٬ سیکورٹی بارے اہم فیصلے کئے گئے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت میں گورنر ہاوس کوئٹہ میں سیکورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں شہر کی سیکیورٹی کے حوالے سے غوروحوض کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے اپنی کوئٹہ آمد کے فوراً بعد گورنر ہاوس کوئٹہ میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی جس میںآرمی چیف جنرل راحیل شریف ٬ وزیر علیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری ٬ قومی سلامتی کے مشیر ( ر ) جنرل ناصر خان جنجوعہ ٬ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ٬ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض ٬ صوبائی وزیر صحت میر رحمت صالح بلوچ ٬ حکومت بلوچستان کے ترجمان انوار الحق کاکڑ سمیت دیگر فوجی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبے میں امن امان کے حوالے سے کئے گئے اب تک سیکورٹی کے انظامات کا جائزہ لیا گیا 8اگست 2016کو سول ہسپتال کوئٹہ میں دھماکے کے بعد 25اکتوبر 2016کو پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگری کے دوسرے واقعہ کے بارے میں بھی تشویش کا اظہا رکیا گیا اور بلوچستان میں سیکورٹی کا امن وامان کے حوالے سے ازسر نور جائزہ بھی لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :