مسلم لیگ(ق)کے رہنماء چودھری پرویزالٰہی سے شیخ رشید کی ملاقات
اسلام آباد دھرنے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال،بارسلونا کے منافع بخش روٹ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔سابق نائب وزیراعظم کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں خطاب
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 16:04
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی اور 2نومبر کے دھرنے میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو شریک کرنے کیلئے رابطوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ دھرنے کا مقصد ملک کو موجودہ بادشاہت اور کرپٹ نظام سے نجات دلانا ہے اس لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کی دھرنے میں شرکت ضروری ہے، اس وقت پوری قوم ایک خاندان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے قرضوں کے بوجھ تلے دبی ہے اور ان میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے قبل ازیں قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور سوال کیا کہ پی آئی اے نے بارسلونا سپین کیلئے اپنی پروازیں کیوں بند کر رکھی ہیں۔ انہوں نے ان پروازوں کی فوری بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہاں کا سفر کرنے والے ہزاروں پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور پی آئی اے کو کبھی اس روٹ سے خسارہ بھی نہیں ہوا جس پر ایئرلائنز حکام نے کہا کہ دسمبر میں بارسلونا کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.