اورنج ٹرین کے معاہدوں کی شفافیت بارے پنجاب حکومت سے جواب طلب

منگل 25 اکتوبر 2016 16:20

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدوں کی شفافیت کے بارے میں دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو 9 نومبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس شاہد کریم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزاراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میٹرو ٹرین منصوبے کے معاہدے شفاف طریقہ سے نہیں کئے گئے لہذا پنجاب حکومت سے ان معاہدوں کی تفصیلات طلب کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :