لاہور ہائیکورٹ نے دو افسران کی درخواست ضمانت خارج کردی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:20

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے الزام کا سامنا کرنے والے دو افسران کی درخواست ضمانت خارج کردی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عبدالسمیع خان نے سب انجینئر ٹی ایم اے پاک پتن غلام رسول اور تحصیل آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رحمان صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کی٬ درخواست گزاروں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ تھانہ اینٹی کرپشن پاک پتن میں ان کے خلاف یکم نومبر2012 کو سڑکوں کی تعمیر میں کرپشن کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے٬ درخواست گزار کرپشن میں ملوث نہیں رہے لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے٬ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عرفان ضیا نے عدالت کو بتایا کہ دونوں افسران نے ملی بھگت کرکے جعلی رپورٹ تیار کی اور فنڈز کی منظوری حاصل کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا٬ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں٬عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر دونوں افسران کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :