چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

منگل 25 اکتوبر 2016 16:20

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہا ئیکورٹ اور دیگر ججزنے کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے جبکہ کو ئٹہ میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی تمام ما تحت عدلیہ اور تمام جوڈیشل کمپلیکسز کی بھی سکیورٹی میں اضافہ کے لیے تمام سیشن ججز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس ضمن میںماتحت عدلیہ کی پنجاب بھر کی عمارتوں کے گرد چاردیواری کے منظو ر شدہ منصوبے کے لیے پنجاب حکومت سے فنڈ ز طلب کئے گئے ہیں۔