جاز پولو ٹورنامنٹ 2016ختم ہو گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد کلب پولو گراؤنڈپر منعقد ہونے والا جاز پولو ٹورنانمنٹ ختم ہو گیا٬اس ٹورنامنٹ میں ٹیم جاز نے گولڈ ٹرافی حاصل کی۔اس ٹورنامنٹ کا انعقاد جاز گولڈکے اس عہد کے مطابق تھاجس کامقصد معاشروں کوایسے متعلقہ وسائل کی فراہمی کے ذریعے اہل بنانا ہے جو کامیابی کی جانب ان کی رہنمائی کرسکیں۔

پریمیئم کسٹمرز کے برانڈجاز گولڈنے اس پولو ٹورنمامنٹ کا انعقاد اسلام آباد کلب کے تعاون سے کیا تھا تاکہ ’’بادشاہوں کے کھیل‘‘ کو فروغ دے کر برانڈ کے ساتھ اس کا تعلق پیدا کیا جا سکے۔19اکتوبر سے 23 اکتوبر 2016 تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں مقامی اور بین الاقوامی پیشہ ور کھلاڑیوں پر مشتمل چار ٹیموں پر نے حصہ لیا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 23اکتوبر 2016 کو کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جاز گولڈ کے کھلاڑی عون کی جانب سے دو گولوں اور ایک ہالف گول کے ہینڈی کیپ نے ٹیم کو ٹیم 4 ہورسمین سے نہایت معمولی فرق سے کامیابی دلا دی جبکہ فائنل اسکور 4ٰ -4 رہا۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موبی لنک کے چیف کمرشل آفیسر٬ آصف عزیز نے کہا؛’’ میں جیتنے والی ٹیم کوپورے ٹورنامنٹ کے دوران غیر متزلزل عزم کے اظہار پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

‘‘ انہوں نے مزید کہا:’’موبی لنک اپنے قیام کے وقت سے ہی کھیلوں کے مختلف ایونٹس منعقد کرتا رہتا ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم ملک میں کھیلوں کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور اسی کے ساتھ عوام میں صحتمند طرززندگی کی اہمیت بھی اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔اس سال ہم نے فیصلہ کیا کہ پولو کو بھی ان کھیلوں کی بڑھتی ہوئی فہرست کا حصہ بنایا جایا جنہیں ہم اس طرح کی سرگرمیوں کے ذریعے مزید فروغ دینا چاہتے ہیں اور اپنے کسٹمرز کے مختلف مفادات کو فروغ دیتے ہیں۔

آصف عزیز کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے موبی لنک کے ریجنل بزنس ہیڈ نارتھ٬نوید شہزاد نے کہا:’’جاز گولڈ کے بینر تلے پولو کے ساتھ ہماراتعلق پاکستان کے شاہانہ کھیل اور برانڈ کے درمیان انسیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔آئندہ منعقد ہونے والے متعدد ٹورنامنٹس میں یہ پہلا ٹورنامنٹ ہے۔اختتامی تقریب میں موبی لنک اور وارد کے سی ای او عامر ابراہیم کی جانب سے ٹیم جاز کو ٹرافی دئیے جانے سے قبل دیگرشرکاء میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :