خیبر پختونخوا حکومت کی کوئٹہ میں دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت

منگل 25 اکتوبر 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مشتاق احمد غنی نے صوبہ بلوچستان کے دارلخلافہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذمتی بیان میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردی کے بدترین واقعہ میں 60سے زائد نوجوان پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں خیبر پختونخوا حکومت کوئٹہ کے عوام کے غم میں برابر کی شریک ہے٬ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں٬ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پر عزم ہے اور ایسے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے دہشتگردی کی سفاکانہ واردات میں جان بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :