صوبائی حکومت عوام کو ہر شعبہ میں سہولیات فراہم کررہی ہے٬محمود خان

پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کی ہے جوتبدیلی کی واضح علامت ہے ٬ وزیرکھیل خیبرپختونخوا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل٬ ثقافت ٬آثار قدیمہ اور امور نوجوانان محمود خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک میں صاف ستھری سیاست متعارف کی ہے جوتبدیلی کی واضح علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ کرپشن ٬کمیشن خوری اور اقرباء پروری گزشتہ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے عوام کو فوری اور سستے ا نصاف دینے سمیت زندگی کے ہر شعبے میں سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل مٹہ سوات کے مختلف مواضعفا ت بیلو چڑی اور بیدرہ میں الگ الگ شمولیتی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعات کے دوران اے این پی ٬پاکستان مسلم لیگ(ن) اور جمعیت العماء اسلام کے اہم اور سرکردہ رہنمائوں بشمول دوست محمد خان٬ شیر نواب ٬ گل صد بر ٬ باچہ زادہ ٬شیر محمد خان٬ شیرزادہ ٬حیدر علی٬شہزاد ٬صالح رحمن ٬محمد عالم خان٬عزت باچہ٬ فضل باچہ٬ شجاعت ٬بخت زمین٬نظر٬اقبال٬فضل حکیم٬ عبدالحکیم ٬ ابو ہریرہ ٬شیرین٬ ولی محمد ٬جمال سید٬فضل واحد خان اور فضل ابراہیم نے اپنے اپنے خاندانوں اور سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ اپنی سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیا ر کی۔

(جاری ہے)

محمود خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو اپنی جانب اور پارٹی کی طرف سے خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی شمولیت سے جہاں پاکستان تحریک انصاف کو مزید تقویت ملے گی وہاں عوام کے مسائل زیادہ تندہی سے حل ہونے میں بھی مدد ملے گی۔محمود خان کا کہنا تھا کہ مخالفین بھی منفی پروپیگنڈوں کی بجائے پی ٹی آئی کے مثبت پالیسیوں اور اچھی کارکردگی کو سراہے۔

ماضی میں مفاد پرست سیاستدان عوام سے دھوکے اور فریب کے ذریعے ووٹ حاصل کرکے اپنی عیاشیوں اور جیب بھرنے میں مصروف ہو جاتے تھے اورعلاقے کی ترقی اور عوام کے مسائل و مشکلات پر کوئی توجہ نہیں دی گئی جبکہ اس کے برعکس پی ٹی آئی حکومت نے برسراقتدار آ تے ہی صوبے کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے پر بھرپور توجہ دی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور میرٹ و قانون کی بالادستی پی ٹی آئی کی پہچان ہے۔

متعلقہ عنوان :