پشاور میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاور میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں پولیس اہکار جاں بحق ہوگیا علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران دوسرا بم بھی زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق داودزئی کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔

(جاری ہے)

علاقے میں پولیو کی ٹیم ویکسی نیشن میں مصروف تھی کہ اس دوران بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر معمور اہلکار زخمی ہو گیا جو اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے دوسرا بم بھی ملا جو کہ ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے بم ڈسبوزل یونٹ کا ایک اہلکار بے حال ہو گیا۔ پولیس نے علاقے سے دو مشکوک افراد کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق پہلے دھماکے میں پانچ کلو جبکہ دوسرے میں سات کلو باردوی مواد استعمال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :