تہکال میں خواتین کے تہرے قتل کا معمہ حل ہو گیا

پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ٬خاتون سمیت تین ملزمان افغانستان فرار ہو نے میں کامیاب

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پشاورکے علاقہ تہکال میں خواتین کے تہرے قتل کا معمہ حل ہو گیا پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ خاتون سمیت تین ملزمان افغانستان فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

پشاور تہکال کے علاقے چن ماری میںتین خواتین کو قتل کر نے میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا جبکہ خا تون سمیت 3 افراد افغانستان فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ہیں پولیس لائن پشاور میںپریس کانفر نس کے دوران سی سی پی او نے گرفتار ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کر تے ہو ئے کہا کہ غلام محمد نے اپنی بہن بہنوئی اور بھائیوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی شرینہ اور 2 بیٹیاں عائشہ اور حسن بانوکو قتل کر نے کے بعد لاشوں کو جلا کر ویرانے میں پھینک دیا تھا پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کر تے ہو ئے ملزم غلام محمد کے 2 بھائی عزیز اللہ اور پیر محمد کو گرفتار کر لیاجبکہ مرکزی ملزم غلام محمد ٬بہن قدر جانہ اور بہنوئی نزیر خان افغانستان فرار ہو نے میں کامیا ہو گئے ہیںپولیس کے مطابق دونوں گرفتار ملزمان نے تفتیش کے دوران بتا یا کہ تینوں خواتین اکثر افغانستان سمگلنگ کیا کر تی تھی جس پر شوہر سمیت پورے خاندان کو اعتراض تھا جو کہ بار بارمنع کر نے پر باز نہ آئے جسے ہم سب نے اسے قتل کر نے کا منصوبہ بنا انہیں قتل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :