دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں یہ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں‘ سردار شیر علی گورچانی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سرادر شیر علی خان گورچانی نے کوئٹہ میں پولیس تربیتی کالج کے ہاسٹل پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں زیر تربیت اہلکاروں کے جانی نقصان او زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے٬ یہ عبرتناک سزا کے مستحق ہیں۔پنجاب حکومت سوگوار خاندانون کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک اپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشااللہ ان ظالم درندہ صفت دہشت گردوں کو نیست و نابود کر کے دم لیں گے۔

متعلقہ عنوان :