محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 72واں یوم پیدائش منایا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

ؒلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فوج کے لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا 72واں یوم پیدائش گزشتہ روز منایا گیا ۔ لانس نائیک محمد محفوظ شہید 25اکتو بر1944ء کو ضلع راولپنڈی کے گائوں پنڈی ملکاںمیں پیدا ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1962ء کو پاک فوج کی پنجاب رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ میں شاندار خدمات انجام دیں جبکہ 1971ء کی پاک بھارت جنگ میں واہگہ باڈر پر دلیری اور شجات کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ محمد محفوظ شہید کو شجاعت و بہادری کے اعتراف میں پاک فوج کی طرف سے سب سے بڑے فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :