جنوبی ایشیاء کی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں آگے آرہی ہیں ‘ حمیدہ وحیدالدین

سائوتھ ایشین ویمن ڈویلپمنٹ فورم میں پاکستان کی نمائندگی میرے لئے اعزاز ہے‘ صوبائی وزیر کا نیپال میں خطاب حمیدہ وحیدالدین نیپال کا صدر مسز بدھیا دیوی بھنڈاری اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کے وفودسے بھی خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 16:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہاہے کہ جنوبی ایشیاء کی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں آگے آرہی ہیں بالخصوص منتخب ایوانوں میں خواتین کی نمائندگی میں نمایاں اضافہ ہواہے۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں سائوتھ ایشین ویمن ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیپال میں خواتین کی قانون ساز اداروں میں نمائندگی مردوں کے برابر ہے ۔

(جاری ہے)

نیپال کے آئین میں ملک کے صدر یا وزیراعظم اور سپیکر یا ڈپٹی سپیکر دونوں میں سے ایک کا خاتون ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ نیپالی خواتین آزادانہ طور پر عام نشستوں پر بھی الیکشن لڑرہی ہیں ۔عموما خواتین کا سیاسی پس منظر بھی نہیں ہوتا۔ حمیدہ وحیدالدین نے اپنے دورے میں نیپال کی صدر مسز بدھیا دیوی بھنڈاری اورجنوبی ایشیاء کے دیگر ممالک سے آنے والی خواتین کے وفود سے بھی ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔انہوںنے کہا کہ اس اہم فورم پر پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لئے اعزاز ہی- ا نہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو خطے کے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے باہمی تعاون میں اضافہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :