ریڈیو پاکستان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کو خصوصی پروگرامز نشر کر یگا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ریڈیو پاکستان مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعرات کو یوم سیاہ کے موقع پر خصوصی پروگرامز نشر کر یگا ۔ دنیا بھر میں کشمیری بھارت کی طرف سے اس دن اپنے وطن پر غا صبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ مناتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان اور آزاد کشمیر کے صدور اور وزرائے اعظم کے خصوصی پیغامات پروگرام -----’صبح پاکستان‘ میں نشر کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام سات بج کر دس منٹ پر نشر ہوتا ہے ۔وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان محمد برجیس طاہر کے تاثرات بھی اس پروگرام کا حصہ ہوں گے۔حریت لیڈر یٰسین ملک کی اہلیہ محترمہ مشعال ملک کا خصوصی انٹرویو پروگرام ’سکھی گھر‘ میں دن گیارہ بج کر پانچ منٹ پر نشر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں سامعین کو بھارتی قابض افواج کی طرف سے کشمیری مائو ں ٬ بہنوں اور بیٹیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا۔

سہ پہر ساڑھے تین بجے ایک خصوصی مذاکراہ ’وزیراعظم پاکستان کا اقوام متحدہ میں خطاب اور کشمیر میں جاری انتقاضہ‘ نشر کیا جائیگا۔ بھارتی مظالم کے حوالے سے خصوصی فیچر ’لے کے رہیں گے آزادی‘ سہ پہر چار بج کر پانچ منٹ پر پیش کیا جائیگا۔شام ساڑھے چار بجے شروع ہونے والے پروگرام ’ہم نوجوان‘ میں برھان الدین وانی کی شہادت کے بعد کشمیری نوجوانوں کا آزادی کی لہر میں کردار کو موضوع بنایا جائے گا۔ یوم سیاہ کے حوالے سے ملک بھر میں ہونے والی تقریبات کی ریڈیو رپورٹس٬ کشمیری نغمے اور خصوصی سلوگنز رات ساڑھے آٹھ بجے نشر کیے جائیں گے۔ کشمیر میں حالیہ آزادی کی لہر کے حوالے سے خصوصی ڈرامہ -’زخم بولتے ہیں‘ رات نو بج کر دس منٹ پر پیش کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :