پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی٬ ورکنگ بائونڈری کی خلاف وزری اور بلااشتعال فائرنگ پر احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی کمشنر کو منگل کے روز دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف وزری اور بلااشتعال فائرنگ پر ایک احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھارتی حکام پر واضح کیا گیا کہ وہ23اور 24اکتوبر کو ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال سیزفائر کی خلاف ورزی کی تحقیقات اور ان کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے اور اپنی فورسز کو سیزفائر معاہدے کا پابند بنائے۔

احتجاجی مراسلے میں بھارتی حکام پر مزید زور دیا گیا ہے کہ وہ دانستہ طور پر دیہاتوںکو نشانہ بنانے سے باز رہے اور ورکنگ بائونڈری سے امن کوبرقرار رکھے۔ بھارتی قابض فوجیوں کی جانب سے ورکنگ بائونڈری پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی سمیت دو سویلین شہید اور چھ زخمی ہو گئے تھے ۔