امام مسجد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

منگل 25 اکتوبر 2016 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امام مسجد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت 28اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کی۔ اس موقع پر سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

فاضل جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بغیر کسی ثبوت شناختی کارڈ بلاک کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے٬ شناختی کارڈ بلاک کرنے سے پہلے نوٹس جاری کرنا ضروری ہے٬کسی ٹھوس ثبوت کی عدم موجودگی اور صفائی کا موقع دیے بغیر فورتھ شیڈول میں نام نہیں ڈالا جا سکتا۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزارت داخلہ کے حکم پر امام مسجد بشیر احمد کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا تھا٬ وہ بینک سے پنشن لینے گئے تو بتایا گیا کہ اکاؤنٹ منجمد ہے اور فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے ۔اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ دفتر سے معلوم کر کے بتا سکتا ہوں٬ عدالت نے جواب کے لیے وزارت داخلہ کو 28 اکتوبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :