اسلام آباد ہائی کورٹ کان ایگزٹ کی عمارت اورآلات کمپنی انتظا میہ کے حوالے کرنے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 16:14

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نیناسلام آباد میں ایگزٹ کی عمارت اورآلات کمپنی انتظا میہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا ۔ منگل کو عدالت عالیہ کے جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کی طرف سے ایڈووکیٹ راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ نایف آئی اے کا ایگزیٹ کی بلڈنگز اور سامان وآلات پر قبضہ غیرقانونی ہے۔عدالت نے ایگزیٹ کی پراپرٹی پر ایف آی اے کے قبضے کے نوٹیفیکیشن کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ کیس کی انکوئری مکمل ہونے کے بعد 2015٬ کے نوٹیفیکیشن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

متعلقہ عنوان :