سانحہ کوئٹہ،چیئر مین پی سی بی شہریارخان نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:57

سانحہ کوئٹہ،چیئر مین پی سی بی شہریارخان نے پریس کانفرنس ملتوی کر دی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اکتوبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سانحہ کوئٹہ کے باعث چیئر مین شہریارخان کی پریس کانفرنس ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی سی بی کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے باعث پوری قوم غم میں مبتلا ہے جس کے باعث یہ پریس کانفرنس ملتوی کی گئی ہے اور اب چیئر مین پی سی بی بدھ کی شام 4 بجے قذافی سٹیدیم میں میڈیا سے گفتگو کریں گے ۔