خان صاحب کو اب کس نے یقین دلایا ہے کہ انگلی اٹھے گی٬ خورشید شاہ

پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا٬ اب یقین کس نے دلایا ہے٬عمران خان کو سمجھ جانا چاہیے اور عقل سے کام لینا چاہیے٬ فوج کو نہ گھسیٹے٬اگر فوج آئی تو سب سے پہلے ذمہ دار خان صاحب ہونگے٬بعد وزیراعظم نوازشریف ہونگے اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ کی چیمبر میں میڈیا سے گفتگو

منگل 25 اکتوبر 2016 16:14

ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خان صاحب کو اب کس نے یقین دلایا ہے کہ اب انگلی اٹھے گی٬پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا٬ اب یقین کس نے دلایا ہے٬عمران خان کو سمجھ جانا چاہیے اور عقل سے کام لینا چاہیے فوج کو نہ گھسیٹے٬اگر فوج آئی تو سب سے پہلے ذمہ دار خان صاحب ہونگے اس کے بعد وزیراعظم نوازشریف ہونگے۔

منگل کو اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد بند کرنے کیلئی10ہزار لوگ بھی کافی ہیں٬لیڈر تحریک میں غریبوں کا خون مانگ رہے ہیں٬عمران بتائیں انہیں کس نے یقین دلایا ہے کہ انگلی اب اٹھے گی٬پہلے تو آشا پاشا نے یقین دلایا ہوگا٬اب یقین کس نے دلایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سب سمجھتے ہیں کہ فیصلے کہاں ہونگے٬عمران خان کو سمجھ آنی چاہیے فوج کو مت گھسیٹے اور عمران کو بچہ جموراً نہیں بننا چاہیے٬لگتا ہے خان صاحب عقل کھو بیٹھے ہیں٬عقل سے کام لیں٬پہلے شکوک و شبہات بڑھ چکے ہیں٬دھرنے کے دنوں میں جوائنٹ سیشن کی طلبی کا معلوم نہیںہے٬پچھلی مرتبہ جوائنٹ سیشن اس لئے بلایا کیونکہ پارلیمنٹ کو چیلنج کیا گیا ہے مگر اس بار پارلیمنٹ کو چیلنج نہیں بلکہ کرپشن کو چیلنج کیا گیا ٬آج کے حالات کی بڑی ذمہ دار حکومت خود ہے٬اگر فوج آئی تو ذمہ سب سے پہلے عمران خان ہونگے اس کے بعد نوازشریف ہونگے۔

(خ م)