کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج میں آرمی کے کیپٹن روح اللہ بھی شہید

شہید کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا٬ آئی ایس پی آر

منگل 25 اکتوبر 2016 16:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں ایلیٹ آرمی کمانڈو کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے پولیس ٹریننگ کالج میں ہونے والی دہشت گردی میں آرمی کے کیپٹن روح اللہ بھی شہید ہوئے ۔ کیپٹن روح اللہ ایلیٹ آرمی کمانڈو تھے اور ان کا تعلق تحصیل شبقدر سے تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی میت آبائی علاقے میں پہنچانے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے جبکہ شہید کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں وجہ ولہ میں ادا کی جائے گی۔