صدر ایف پی سی سی آئی کاکو ئٹہ حملے میں زیر تر بیت پو لیس اہلکاروں کی شہادت پرگہر ے دکھ اور افسو س کا اظہار

کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ںکا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ہے٬ عبدالرئوف عالم

منگل 25 اکتوبر 2016 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر عبدالر ئوف عالم نے کو ئٹہ کے پولیس ٹر یننگ سینٹر پر دہشتگردوں کے حملہ کی سخت مذ مت کی ہے جس میں میں60 پو لیس اہلکارشہید اور 120 زخمی ہو ئے ۔ انہوں نے افسو س کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ کو ئٹہ میں معصو م اور بے گنا ہ لو گو ں کا خو ن بہا نے والے ظالمو ںکا اسلا م یا پاکستان سے کو ئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے حکومت سے کہا ہے کہ ان بز دلو ں کو ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے اور ان درندوںکو سفا کا نہ فعل کی سز ا ضرو ر ملنی چا ہیے ۔ اس واقعہ نے دہشتگر دی کیخلا ف جنگ میں ہمارے عز م کو مز ید مضبو ط کیا ہے اوردہشت گرد کبھی بھی دہشت گر دی کو جڑ سے اکھاڑ دینے کے عز م کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گر د عبر تنا ک انجا م کو پہنچیں گے اس ظلم کو روکنے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

عبدالرئو ف عالم نے غمزدہ خاندانو ں سے ہمدردی کا اظہا ر کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یا بی کی دعا بھی کی ۔ انہو ں نے کہا کہ اتنے بڑ ے جا نی نقصان پر پو رے ملک میں سو گ کی لہر ہے اور شہید ہو نے والے پولیس اہلکار ہمارے بھا ئی ہیں اور زحمیوں کے جلد صحتیابی کے لیے دُعا گوں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پو ری پاکستانی قو م اپنے قو می جذ بے کے ساتھ دہشت گر دی کو کچلنے کیلئے متحد ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سانحہ نے ایک مر تبہ پھر یہ بات ثا بت کر دی ہے کہ دہشت گر دی ابھی پو ری طر ح ختم نہیں ہوئی بلکہ اس پر مز ید کام کر نے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :