پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آوروں نے سی فور کیمیکل کااستعمال کیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:13

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) پولیس ٹریننگ کالج دہشت گردی کے واقعہ میں خود کش حملہ آوروں نے سی فور کیمیکل کااستعمال کیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکوں میں سی فور کیمیکل کااستعمال کیا٬سی فور کیمیکل کی وجہ سے دھماکے کی جگہ آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے خود کو اڑانے سے پہلے پولیس اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ بھی کی تھی جبکہ زیادہ تر جاں بحق اور زخمیوں کے جسموں پر گولیوں اور دھماکاخیز مواد پھٹنے سے زخموں کے بھی نشانات پائے گئے ہیں جبکہ منگل کو مختلف تحقیقاتی اداروں کے افسران نے جا ئے وقوع کا دورہ کیا اور واقع سے متعلق شواہد اور معلوما ت اکھٹی کیں ۔

متعلقہ عنوان :