سندھ ہائی کورٹ کالاپتہ افراد کیس میںڈی جی رینجرز٬آئی جی سندھ٬انچارج سی ٹی ڈی٬محکمہ داخلہ اور دیگر کو 24نومبرتک جواب جمع کرانے کا حکم

منگل 25 اکتوبر 2016 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے نجی کمپنی کے تین سیکیورٹی گارڈز سمیت 15لاپتہ افراد کی جانب سے دائردرخواست پرڈی جی رینجرز٬آئی جی سندھ٬انچارج سی ٹی ڈی٬محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24نومبرتک جواب جمع کرانے کا حکم دیاہے۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میںنجی کمپنی کے تین سیکیورٹی گارڈز سمیت 15لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نجی کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز دو سکے بھائی طارق٬ساجد اور زشتہ دار عزیز کوکورنگی اور ڈیفنس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیاتھاجبکہ دائردیگردرخواستوں میں شہری ہدایت اللہ٬عارف٬حمید اور دیگر کو رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لیاتھا۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ حراست میں لیئے جانے والے شہری کئی ماہ سے لاپتہ ہیں بازیاب کرایا جائے۔عدالت نے گمشدہ افراد کی بازیابی کی درخواستوں پرڈی جی رینجرز٬آئی جی سندھ٬انچارج سی ٹی ڈی٬محکمہ داخلہ اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24نومبرتک جواب جمع کرانے کا حکم دے دیاہے۔

متعلقہ عنوان :