اشتعال انگیز تقریر کیس ٬ بانی ایم کیو ایم اورڈاکٹرفاروق ستارسمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

منگل 25 اکتوبر 2016 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کیس ایک بار پھربانی ایم کیو ایم٬ ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبرتک ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کوانسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں اشتعال انگیز تقریرکیس کی سماعت ہوئی ۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور ڈاکٹرفاروق ستار سمیت دیگر ملزمان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 12 نومبرتک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :