انسداددہشت گردی عدالت میں نائن زیرو میں دہشت گردو کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت 19نومبرتک ملتوی

عدالت کامفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار٬کیس کے مفرور ملزم شہزاد ملا کو ایک 2روز میں گرفتار کر لوں گا٬ تفتیشی افسر آپ کو کیسے پتا شہزاد ملا گرفتار ہو جائیگا ہم نے ضمانت قبل از گرفتاری کا تو سنا تھا مگر یہ نیا معاملہ ہے٬ عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار

منگل 25 اکتوبر 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت کے دوران ایک بار پھرمفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں۔منگل کوانسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان و دیگر کے خلاف نائن زیرو پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں عامر خان اور مقدمے میں نامزد ملزم منہاج قاصی اپیش ہوئے ٬تاہم ملزم منہاج قاصی کے خلاف ضمنی چالان عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا۔ عدالت نے مفرور ملزمان کی عدم گرفتاری پر برہمی کا اظہار کیا٬ جس پر تفتیشی افسرنے کہا کہ کیس کے ایک مفرور ملزم شہزاد ملا کو ایک 2 روز میں گرفتار کر لوں گا۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ شہزاد ملا گرفتار ہو جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری تو سنا تھا مگر یہ نیا معاملہ ہے ٬ کیا یہ دوسرے ملزمان کی طرح پہلے سے گرفتار کر رکھا ہے ٬دوسرے مفرور ملزم رئیس مماکو کیوں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کی کوشش جاری ہے ٬عدالت نے 4 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

عدالت کو ملزم منہاج قاضی کے خلاف چالان تاحال موصول نہیں ہوا جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔مقدمے میں عامر خان و دیگر پر نائن زیرو پر دہشت گروں کو پناہ دینے کا الزام ہے جبکہ کیس میں ایک ملزم منہاج قاضی گرفتار ہے اورمفرور ملزمان میں رئیس ماما ٬شہزاد ملا٬نعیم ملا اور عمران نیازی شامل ہیں۔عامر خان کو گزشتہ سال 11 مارچ کو متحدہ کے مرکز نائن زیرو سے رینجرز نے چھاپے کے دوران گرفتار کیا تھا جب کہ عامر خان اس مقدمے میں ضمانت پر رہاہیں۔

متعلقہ عنوان :