انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بارہ مئی چار مقدمات کی سماعت٬ وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ 31اکتوبرکو سنایا جائیگا

وہ یم کیو ایم پاکستان ٬فاروق ستار کیساتھ ہیں ٬کسی میں اتنی ہمت نہیں وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے٬ میئرکراچی گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے٬ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں ٬ضمانت ان کا حق ہے٬ وہ باہرآکرکراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں٬ میڈیا سے بات چیت

منگل 25 اکتوبر 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بارہ مئی چار مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے وسیم اخترکی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا جو31 اکتوبرکو سنایا جائے گا۔منگل کو انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 12مئی کے چارمقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ایک بار پھرایم کیو ایم کے ایم پی اے کامران فاروقی اور محمد عدنان سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری دیئے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر واقعہ کی سی ڈیز٬گواہوں کے بیانات اور چالان پیش کرنے کاحکم بھی دیاہے۔بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت میں میئرکراچی وسیم اختر نے کہاکہ وہ یم کیو ایم پاکستان اورفاروق ستار کے ساتھ ہیں اور کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کراسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پورے ملک میں بہت بگاڑپیدا ہوا ہے٬ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے٬ اس وقت کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں٬ اگروہ جیل میں نہ ہوتے تو وہ خود بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتے اورپورا شہر ان کے ساتھ ہوتا۔

گورنرسندھ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ گورنرکی تبدیلی کا سوال صدرپاکستان سے کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ کراچی کے منتخب میئرہیں اورضمانت ان کا حق ہے٬ وہ باہرآکرکراچی کے عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں٬ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی بھر پور مزمت کرتے ہوئے کہاکہ بہت ہی دل خراش واقعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :