مولابخش چانڈیو کی کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت

زیر تر بیت پو لیس اہلکا روں کی شہا دت پر ہر پا کستا نی دکھی ہے واقعہ میںملوث ما سٹر ما ئنڈز کو گرفتا ر کر کے منطقی انجا م تک پہنچا یا جا ئے٬مشیراطلاعات سندھ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت مولابخش چانڈیو نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکز پر ہونے والے خودکش حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔منگل کو اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ 59زیر تر بیت پو لیس اہلکا روں کی شہا دت پر ہر پا کستا نی دکھی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے اس خوفناک حملے نے ہر پاکستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے٬ہماری تما م ہمدردیاں اس حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور متاثرین کے ساتھ ہیں۔

مشیر اطلا عا ت نے کہاکہ دہشت گر دی کے واقعہ میںملوث ما سٹر ما ئنڈز کو گرفتا ر کر کے منطقی انجا م تک پہنچا یا جا ئے بلکہ دہشتگردوں کے ساتھ ساتھ ان کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی بیک وقت ختم کیا جائے٬ انہوں نے کہا کہ یہ نظریات کی جنگ ہے جس کو قومی یکجہتی سے شکست دی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :