فیڈرل بورڈ کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات یکم نومبر سے شروع ہوں گے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے زیرِ انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات برائے سال 2016 یکم نومبر سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا امتحانات میں شرکت کرنے والے تمام امیدواران کی رولنمبر سلپس انکے داخلہ فارمز میں دیے گئے پتہ جات پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ وہ امیدواران جنہیں ابھی تک رولنمبر سلپس نہیں ملیں وہ اپنی رولنمبر سلپ فیڈرل بورڈ کی ویب سائٹ www.fbise.edu.pk سے ڈائون لوڈ کر سکتے ہیں۔