ایچ ای سی نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم فیز 2کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 940 طلباء کیلئے جدید لیپ ٹاپ فراہم کردئیے

منگل 25 اکتوبر 2016 16:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن )ایچ ای سی (نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم فیز 2 کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے 940 طلبہ و طالبات کے لئے وائی فائی کنکشن سے آراستہ جدید لیپ ٹاپ فراہم کردئیے ہیں ۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کی پہلی تقریب منگل کو یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں 84 طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے باقی 856 طلبہ و طالبات کولیپ ٹاپ ان کی رہائش گاہوں کے نزدیک ترین مقامات/ریجنل کیمپسسز میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تقریب کی صدارت ایچ ای سی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی٬ ڈائریکٹرز٬ ڈینز٬ ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس٬ کارکن اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقریب کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا ئے مغفرت اور اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔

ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر احمد مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور جو طلبہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں جن کے اندر ٹیلنٹ اور پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے ان طلبہ کے لئے گورنمنٹ نے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لیپ ٹاپ کی فیز 2 اسکیم کے تحت دولاکھ لیپ ٹاپ فراہم کئے ہیں جن میں سے ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پاکستان اسمبلڈ ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی محنت٬ لیاقت اور قابلیت کا اعتراف ہے اور ایک محقق کے لئے اس سے بڑا تخفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے پر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایچ ای سی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز رانا طارق جاوید نے بھی خطاب کیا اور یونیورسٹی کے حوالے سے لیپ ٹاپ اسکیم کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔

متعلقہ عنوان :