پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پرحملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی
داعش نےدہشتگردوں کی تصویریں بھی جاری کردی ہیں،خبرایجنسی اعماق۔۔دہشتگردتنظیم لشکرجھنگوی نے بھی کوئٹہ میں خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹس
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 اکتوبر 2016 15:31
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25اکتوبر2016ء) :پولیس ٹریننگ سکول کوئٹہ پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی اعماق کا کہناہے کہ داعش کے تین مشین گن اور ہیں ہینڈگرینیڈسے مسلح افراد نے حملہ کیا اور دھماکہ خیزمواد سے خود کو اڑایا۔
(جاری ہے)
خبرایجنسی کے مطابق داعش کا کہنا ہے کہ ہمارے خودکش جیکٹیں پہنے ہوئے عسکریت پسندوں نے پولیس اکیڈمی میں داخل ہوکردھماکے اور فائرنگ کرتے ہوئےپولیس کیڈٹس اور رنگروٹوں پردھاوابول دیا۔
دھماکوں اور فائرنگ کے نتیجہ میں 59افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔داعش نے پولیس ٹریننگ سنٹرکوئٹہ ہر حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دہشتگردوں کی تصویریں بھی جاری کی ہیں۔واضح رہے لشکرجھنگوی نے بھی پولیس ٹریننگ سکول پر خودکش دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کالج کوئٹہ میں دہشتگردوں کے انتہائی سفاک اوربزدلانہ حملوں میں ابتک61افراد شہید جبکہ 117سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.