وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے٬چوہدری نثار علی خان اور ناصر خان جنجوعہ بھی ہمراہ ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 16:10

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو یہاں پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہمراہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ بھی کوئٹہ گئے ہیں جہاں سریاب روڈ پر قائم پولیس ٹریننگ سینٹر پر گزشتہ شب دہشت گردوں نے حملہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کو دورہ کے دوران اس افسوسناک واقعہ کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی جس میں درجنوں کیڈٹس شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔