تیسرا شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ٬ لاہور وائٹس اور چوہدری سپورٹس کو فتح

منگل 25 اکتوبر 2016 16:10

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام تیسرے شامی ٹی ٹونٹی ویٹرنز کرکٹ کپ کے مقابلے علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہیں۔ لاہور وائٹس نے ٹوٹلی کرکٹ کو 6 وکٹوں اور چوہدری سپورٹس نے پنجاب کاٹیج کو 8 وکٹوںسے ہرا دیا۔ پہلے میچ میں ٹوٹلی سپورٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں لاہور وائٹس نے 17.1 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی نواز عاشق حسین قریشی نے علیم ڈار کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔ دوسرے میچ میں پنجاب کاٹیج نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ جواب میں چوہدری سپورٹس نے 13 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ میچ کے اختتام پر چوہدری شفقت حسین نے عامر بٹ کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :