لاہور پریس کلب کا کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ

منگل 25 اکتوبر 2016 16:10

لاہور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) لاہور پریس کلب نے اپنی کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کا فیصلہ کرلیا۔ پریس کلب لاہور کی کرکٹ ٹیم میں شمولیت کے خواہش مند صحافیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے نام 28 اکتوبر تک پریس کلب کی انتظامیہ کو در ج کروا دیں۔

(جاری ہے)

پریس کلب کے سیکرٹری شاداب ریاض کا کہنا ہے کہ پریس کلب کی ٹیم صرف اور صرف میرٹ پر منتخب کی جائے گی اور اس کیلئے باقاعدہ ٹرائلز کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ لاہور پریس کلب کے اراکین میں بہت ٹیلنٹڈ کھلاڑی ہیں اور ان ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے پریس کلب کی کرکٹ ٹیم کی تشکیل نو کی جا رہی ہے۔ ٹیم کا انتخاب غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :