بھارت نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز٬ سابق کیوی آ ل رائونڈر سکاٹ سٹا ئرس کو بڑا بول بولنا مہنگا پڑ گیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

موہالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء) بھارت اور نیو زی لینڈ کے مابین کھیلے گئے تیسرے ون ڈے کے دوران سابق کیوی آ ل رائونڈ سکاٹ سٹا ئرس کو بڑا بول بولنا مہنگا پڑ گیا ۔

(جاری ہے)

سکاٹ سٹائرس سابق بھارتی اوپنر سنیل گواسکر اور روی شاستری کے ہمراہ کمنٹری بکس میں موجود تھے جب ہندوستانی کپتان ایم ایس دھونی نے حیران کن طور پر گیند پارٹ ٹائم بالر کیدھر جادھو کو تھمائی٬دھونی کے اس فیصلے پر حیران سکاٹ سٹائرس نے اپنے ساتھی کمنٹیٹر کو چیلنج دیا کہ اگر جادھو ایک بھی وکٹ لینے میں کامیاب ہوگئے تو وہ اسی وقت کمنٹری بکس چھوڑ کر وطن واپس لوٹ جائیں گے٬حیران کن طور پر جادھو نے ایک کی بجائے 3وکٹیں حاصل کرلیں جس کے بعد سٹائرس نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کمنٹری بکس چھوڑ دیا ۔

متعلقہ عنوان :