کوہلی نے ون ڈے میںسنچریز میںسنگاکارا کو پیچھے چھوڑ دیا

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

چندی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 اکتوبر2016ء)بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے میں26ویں سنچری داغ کر کمار سنگاکارا سے آگے نکل گئے٬ انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں حاصل کیا٬ 27 سالہ بلے باز نے کیویز کے خلاف انتہائی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اور 154 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا٬ انہیں مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویرات کوہلی زیادہ سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔