وکیل بہتر انداز میں کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر پیش کرسکتے ہیں٬ راجا ظفرالحق کا اسلام آباد بار کونسل کی تقریب سے خطاب

منگل 25 اکتوبر 2016 16:08

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2016ء) سینٹ میں قائد ایوان اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے چیئرمین راجا ظفرالحق نے کہا ہے کہ جب سے پاک چین اقتصادی راہدادری کا منصوبہ شروع ہوا ہے بھارت شور مچا رکھا ہے ۔پاکستان کے وکیل بہتر انداز میں کشمیر کا مقدمہ عالمی فورمز پر پیش کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجا ظفرالحق نے کہا کہ کشمیر پر کوئی وفد باہر بھجوانا ہو تو اس کے لیے بار سے رجوع کرنا چاہیے٬وکیل بہتر انداز میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء کو لاء کی کتب کے علاوہ بھی مطالعہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کچہری حملے کے بعد ہمیں سیکورٹی انتظام کا خیال رکھنا چاہئے۔ راجا ظفرالحق نے کہا کہ سی پیک سے بھارت کو کیا تکلیف ہے جب سے منصوبہ شروع ہوا ہے بھارت شور مچا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی کہتے ہیں ہم نے آزادی علامہ اقبال کے شعروں کی بدولت حاصل کی ہے۔انہوں نے کوئٹہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقع میں شہید ہونے والے کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی ۔