فیصل آباد٬زیادتی میں ناکامی پر لڑکی کوجلانے والے ملزمان کیخلاف عدالتی حکم پر ایک سال بعد مقدمہ درج

منگل 25 اکتوبر 2016 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)زیادتی میںناکامی پر لڑکی کوجلانے والے ملزمان کیخلاف عدالتی حکم پر ایک سال بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ‘ آن لائن کے مطابق تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ نیشنل کالونی کے رہائشی رمضان کی بیس سالہ بیٹی مبین کو دسمبر2015ء میں کلیم سمیت تین ملزمان زیادتی کیلئے لے گئے اور ناکامی پر مبین کو آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی ‘ورثاء کے پہنچنے پر ملزمان فرارہوگئے ‘لڑکی کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اوردم توڑ گئی ‘ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد نے سماعت مکمل کرتے ہوئے تھانہ ملت ٹائون پولیس کو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ‘پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔