فیصل آباد ٬ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کی جائے ٬انجمن تاجران کا مطالبہ

منگل 25 اکتوبر 2016 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا ٬جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ ٬ سینئررہنمائوں نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیو پر زور دیا ہے کہ وہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر تک توسیع کا اعلان کرے کیونکہ سیاسی عدم استحکام ٬ چھٹیوں ٬ FBR کے لائن سسٹم میں خرابیوںاور گزشتہ ماہ تاجر تنظیموں کے انتخابات سمیت بہت سے مسائل کی وجہ سے تاجروں کی اکثریت اپنی ریٹرن ابھی تک جمع نہیں کروا سکی اور 31اکتوبر ریٹرن جمع کرانا انکے لئے ممکن نہیں ہوگا صدرانجمن تاجران سٹی فیصل آبادخواجہ شاہد رزاق سکا نے کہا کہحکومت کی جانب سے انکم ٹیکسریٹرن کروانے کی تاریخ میں توسیع سے حکومت کو اپنے ریونیو اہداف پورے کرنے میں مدد ملیگی اور نجی شعبے کو بھی سہولت ملے گی جا سے اسکا اعتماد بھی بڑھے گا انہوں نے کہا معاشی ترقی و خوشحالی کیلئے حکومت اور ٹیکس دینے والوں کے درمیان اعتماد سازی انتہائی ضروری ہے