فیصل آباد چیمبر آف کامرس نے کوئٹہ دہشتگردی کے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیدیا

ملک دشمن عناصر پاکستان کیلئے ناسور ہیں جو ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں٬چیئرمین اصغر

منگل 25 اکتوبر 2016 15:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس انیڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر وچیئرمین اولڈ الیکٹرک موٹرز انیڈ مشینری مارکیٹ محمد اصغرنے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستانکیلئے ناسور ہیں جوکی ملک غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں اور ہمارے سیاستدانوں کو اختلافات ختم کرکے صرف پاکستان کیلئے ان دہشتگردوںکے خلاف ایک پلیٹ فورم متحد ہونے کی ضرروت ہے کیونکہ ہمارے دشمن ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ٬انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملددرآمد میں حکومتی رکاوٹوں کو دور کر نا ہوگا ٬ملک دشمن عناصر اوردہشتگردوں کے سخت سے سخت کارروئی کی ضرورت ہے ورنہ امن کو خطرہ موجود رہے گا ‘دہشت گردی میں ملوث غیر ملکی ہاتھوں کو بے نقاب کر نے کیلئے حکمرانوں کو سفارتی سطح پر جنگ لڑ نا ہوگی٬انہوں نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان میںاپنے حصے کے نکات پر عملدرآمد نہیں کر رہی جو تشویشناک ہے ٬ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابی کیلئے نیشنل ایکشن پلان پر یکسوئی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میںپولیس کے ٹریننگ کالج پر حملہ قومی سانحہ ہے ٬ دہشتگرد ایسے حملوںکے ذریعے فوج ٬پولیس اورپاکستانی قوم کے حوصلے پست کرنے کی کوششیںکر رہے ہیں لیکن انشا اللہ وہ اپنے عزائم میں ناکام رہیں گے ۔فوج اور دیگر سیکورٹی ادارے ایسی کارروائیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ہو گی بلکہ ان سے تقویت لے کر مزید حوصلے اور بہادری کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑے گے ۔تاجر برداری سمیت پاکستانی قوم دہشت گرد ی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اوروطن عزیزکے تحفظ کے لئے جان قربان کرنے کوتیارہیں۔