چشتیاں٬تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقہ اتفاق ٹائون میں گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) تھانہ ڈاہرانوالہ کے علاقہ اتفاق ٹائون میں گھریلو جھگڑے کے بعد نوجوان شخص نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی بیان کیا گیا ہے کہ اتفاق ٹائون کے رہائشی محنت کش شیر محمد کے نوجوان بیٹے متوفی محمد طارق کا گھر والوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جس سے اس کی حالت بگڑ گئی اسے تشویش ناک صورتحال میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لایا گیا ۔مگر جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا ۔

متعلقہ عنوان :