چشتیاں ٬دانش سکول کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم٬ 2افراد جاں بحق٬ ایک شخص شدید زخمی

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) دانش سکول کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم 2افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ۔ زخمی کو تشویش ناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 8گجیانی کے رہائشی محنت کش محمدارشاد ٬ علی اختر اور محمد ندیم موٹرسائیکل پر سوار ہو کر محنت مزدور ی کے لیے چشتیاں آ رہے تھے کہ دانش سکول کے قریب بہاولنگر روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصادم ہو گیا ۔جس کے نتیجہ میں محمدارشاد اور علی اختر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد ندیم شدید زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ عنوان :