حلقہ58 کے مکین زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں ہوا٬حاجی عبدالکریم

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء)بڑیچ قومی اتحاد کے چیف آرگنائزر حاجی عبدالرحیم بڑیچ٬ مرکزی رہنماء منظور خان بڑیچ٬ صوبائی صدر عبدالمنان بڑیچ٬ اور مرکزی ترجمان حمید اللہ بڑیچ نے کہا ہے کہ حلقہ58 کے مکین زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں ہوااسٹریٹ لائٹس سرے سے ہی موجود نہیں ہے نکاسی آب کا نظام بھی بالکل تباہ حال ہے پورے حلقی58 میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈسپنسری بھی نہیں انہوں نے کہا ہے کہ برساتی نالہ گندگی سے بھرا پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے اور گندگی کی وجہ سے مکینوں میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے اور یہ وہ علاقہ جہاں پر پولیو کے وائرس کی موجودگی کی بھی نشاند ہی ہو چکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ منتخب عوامی نمائندے حلقہ58 میں ایک روپے کا بھی ترقیاتی کام نہیں کیا اور متعلقہ منتخب نمائندے علاقے کی تعمیر وترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ترقیاتی کام کروانے کے بلند وبانگ دعوے کر رہے ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی بی5 کے حوالے سے عوام کی مشکلات اور ترقیاتی کاموں کی آڑ میں ہونیوالی خرد برد کے حوالے سے بہت جلد وائٹ پیپر جاری کرینگے انہوں نے نیب حکام اور احتساب کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے خرچ ہونیوالے ترقیاتی فنڈز کی تحقیقات کریں کہ اس میں بڑے پیمانے پر خرد برد کی گئی ہے جو ماضی میں پرسان حال تھے آج وہ کروڑوں روپے کے مالک کیسے بن گئے ہیں عوام کے پیسے کا جس طریقے سے خرد برد کر کے اجتماعی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات حاصل کئے گئے ہیں اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے بتایا کہ حلقہ58 میں ڈیلی ویجز پر خاکروب بھرتی کئے گئے ہیں اور ان کو رقم کے حصول میں بھی خرد برد کی جا رہی ہیں۔