سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں کیپٹن روح اللہ سمیت 61 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا

شہادت پانے والوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں سے ہیں

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) سانحہ پولیس ٹریننگ کالج میں کیپٹن روح اللہ سمیت 61 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے شہادت پانے والوں کا تعلق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے دور دراز علاقوں٬ پشین٬ ہرنائی ٬ لورالائی ٬ سنجاوی ٬ چمن ٬ تربت ٬ پنجگور٬ زیارت٬ قلعہ عبداللہ٬ خضدار سمیت دیگر علاقوں سے ہیں شہداء کی میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئی ہیں سانحہ پی ٹی ایس کی وجہ سے بلوچستان ایک بار پھر سو گوار ہے شہداء کی میتیں جب ان کے آبائی علاقوں اور گھروں میں پہنچی تو وہاں پر گہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

متعلقہ عنوان :