کراچی٬ کورنگی صنعتی ایریااورپاکستان بازار پولیس کی کارروائی مقابلہ ایک ڈاکوہلاک 3زخمی حالت میںفرار

منگل 25 اکتوبر 2016 15:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2016ء) منگل کی صبح کورنگی صنعتی ایریااورپاکستان بازار پولیس کی کارروائی مقابلہ ایک ڈاکوہلاک 3زخمی حالت میںفراراسلحہ ٬موٹرسائیکل ٬مسروقہ سامان برآمد٬قانون نافذ کرنے والے اداروںکی عزیزآبادکارروائی سیاسی جماعت کاعلاقائی عہدیدارزیرحراست تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریاتھانے کی حدودقیوم آبادکے قریب موٹرسائیکل پرسوار4مسلح راہگیروںسے لوٹ مارکرررہے تھے کہ پیٹرولنگ پرموجود پولیس موبائل موقع پرپہنچ گئی ٬جس پرملزمان نے پولیس کودیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ٬پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ڈاکوکاشف عرف منے خان ماراگیاجبکہ اس کے 3ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ٬پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورمسروقہ سامان برآمد ہوا ہے اورملزم نے اپنے ساتھیوںکے ساتھ مل کرکورنگی ڈسٹرکٹ کے مختلف علاقوںمیں اسٹریٹ کرائمزاورڈکیتیوںکی واردساتیں کرتاتھا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ 22اگست کوڈکیتی کے دوران مزاحمت پرملزم نے اپنے ساتھیوںکے ساتھ مل کرانورشاہ کوفائرنگ کرکے قتل کیاتھا۔پولیس نے ملزم کے دیگرساتھیوںکی تلاش کیلئے چھاپے ماررہی ہے ٬ادھرپاکستان بازار تھانے کی حدوددھابے جی موڑپرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے ٹھکانے پرچھاپہ ماراتووہاںموجود ملزمان نے پویس پرفائرنگ کردی٬پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3ملزمان زخمی ہوگئے جنہیں حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا٬پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ مسروقہ سامان اوردیگر سامان برآمد ہوا ہے ٬اورملزمان کے 2ساتھی شاہ رخ اوروقار فرارہونے میں کامیاب ہوئگے ٬پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی٬ادھرقانون نافذ کرنے والے اداروںنے عزیزآبادبلاک نمبر8میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدارمصطفی کمال کوحراست میںلے کرتفتیش کیلے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

متعلقہ عنوان :